فنکشل لیگ نے خیرپور میں غیر قانونی زمین الاٹ کرائی،منظور وسان

فنکشل لیگ نے خیرپور میں غیر قانونی زمین الاٹ کرائی،منظور وسان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ خیرپور میں36ہزارایکڑ سرکاری زمین فنکشنل لیگ والوں نے غیرقانونی الاٹ کرائی اور اس پر کمیشن لے کر کھا گئے۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس میں فنکشنل لیگ کی ایم پی نصرت سحر عباسی کو سوالات جوابات کے وقفے کے دوراں جواب دیتے ہوئے کہی۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ والے تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے کرپٹ وہ خود نہیں ہم ہیں۔خیرپور میں گیس فیلڈ کے لیے دی گئی سرکاری زمین پر یہ لوگ کمیشن لے کر کھا گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نام نہیں لینا چاہتے کہ زمین ٹرانسفر کرتے وقت کس جماعت نے کمیشن لیا۔ایک ہزار ایکڑ زمین کی منتقلی کے لیے فی ایکڑ پچاس لاکھ روپے کمیشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں اینٹی کرپشن پر ذاتی مشاہدہ بیان کرنا چایتا ہوں۔ میری بات پر فنکشنل لیگ کو پریشانی کیوں ہے۔ منظور حسین وسان کے تقریر کے دوراں فنکشنل لیگ کی ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے منظور وسان کو خاموش کروانے کہ لیے اسمبلی اجلاس کے دوران کارروائی میں ہی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی کہ فنکشنل لیگ کہ خلاف کرپشن ظاہر نہ کریں۔ جس کہ بعد منظور حسین وسان اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے مزید کہا فنکشنل لیگ کہ جب راز کھلیں گے تو سب کچھ سامنے آجائیگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول