سندھ فنی تعلیم ووکیشنل تربیت اتھارٹی(ترمیمی)بل کی منظوری

سندھ فنی تعلیم ووکیشنل تربیت اتھارٹی(ترمیمی)بل کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کو ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ایوان کو مطلع کیا کہ گورنر سندھ نے سندھ فنی تعلیم ووکیشنل تربیت اتھارٹی(ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دیدی ہے ۔ ایوان میں سندھ زکواۃ و عشر (ترمیمی) بل 2016ء غور کے لئے پیش کیا گیا اور وزیر پارلیمانی امور کی درخواست پراس مزید غور و خوض اور رترمیم کے لئے اسٹنڈنگ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ۔ کارروائی کے دوران سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اسپیکر کی توجہ پے منٹ آف ویجز بل کی جانب مبذول کراتے ہوئے بتا یا کہ یہ بل گزشتہ گیارہ ماہ سے متعلقہ مجلس قائمہ کے پاس زیر غور ہے اس لئے اب اسپیکر اسے کمیٹی سے واپس منگوالیں۔ وزیر پارلیمانی امور نے اس ضمن میں ایوان میں ایک قرارداد پیش کی جسے منظور کرکے بل کو ایوان میں منگوالیا گیا۔ نثار کھوڑو نے اسپیکر سے کہا کہ مجالس قائمہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ بلوں کو دو ہفتے سے زیادہ اپنے پاس زیر غور نہ رکھیں اور انہیں وقت کا پابند بنایا جائے۔