رینجرز کو سندھ بھر میں اختیارات دیکر آپریشن کیا جائے :خواجہ اظہار الحسن

رینجرز کو سندھ بھر میں اختیارات دیکر آپریشن کیا جائے :خواجہ اظہار الحسن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز کو سندھ بھر میں اختیارات دیکر آپریشن کیا جائے،حکومت چاہتی ہے رینجرز ان کے لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کرے۔بدھ کو اسمبلی آمد پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ مستقل بنیادوں پرحل ہونا چاہیے ،جرائم پیشہ افراد کارروائیاں کرکے اندرون سندھ بھاگ جاتے ہیں، آپریشن کے معاملے پر ہمارے تحفظات بدستور قائم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسے بھی گرفتار کیاجائے،قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیاجائے۔پوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی ہلاکتوں پر تشویش ہے، کراچی میں مستقل امن کیلئے پولیس کا کردار اہم ہے،پولیس کو سیاسی اثر سے پاک کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول