خواتین ڈاکٹرزبلیک میلنگ کیس دہشت گردی کی دوسری عدالت میں منتقل

خواتین ڈاکٹرزبلیک میلنگ کیس دہشت گردی کی دوسری عدالت میں منتقل

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے 200 سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کاکیس دہشت گردی کی ایک عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم سے میموری کارڈزاور لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے جا چکے ہیں جنہیں عدالت بطور ثبوت عدالت میں طلب نہیں کر رہی استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پہلے قلمبند ہونے سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ متاثرہ ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند ہونے کے باوجود ان پر تاخیر سے جرح کرائی گئی جبکہ عدالت نے گواہوں کو سمن جاری نہیں کئے۔

عدالت منتقل

مزید : صفحہ آخر