شیر گڑھ ،مردان بارش سے گھر کی چھت منہدم ،باپ بیٹی سمیت 6 زخمی

شیر گڑھ ،مردان بارش سے گھر کی چھت منہدم ،باپ بیٹی سمیت 6 زخمی

شیرگڑھ (نامہ نگار ) عمرآباد کے مقام پر بارش کے باعث مکان کی چھت گرکر ملبے کے نیچھے والد اور بیٹی آکر شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق شدید بارش کے باعث عمرآباد پرخو ہاتھیان کے مقام پر مکان کی چھت منہدم ہوگئی چھت کے ملبے کی نیچھے آکر چالیس سالہ اقبال اور ان کی 15سالہ بیٹی ثناء آکر شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے کے نیچھے سے نکال کر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا

مردان ( بیورورپورٹ) چھتیں گرنے کے دو الگ واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے شہری علاقہ شریف آباد مقام میں نعمان ولد فدا حسین اور ممتاز حسین زخمی ہوگئے جبکہ تحت بھائی کے علاقہ عمر آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ممتاز اور اس کی پندرہ سالہ بیٹی مسماۃ (ث ) زخمی ہوگئی ریکسیو 1122کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول