صوبے میں تری کا پہیہ جام ہے ،ملازمین کو تنخواہیں جی پی فنڈز سے دی گئیں :مولانا گل نصیب

صوبے میں تری کا پہیہ جام ہے ،ملازمین کو تنخواہیں جی پی فنڈز سے دی گئیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) جمعیت علماء اسلام کے صو با ئی امیر وسابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ امسال اپر یل میں منعقدہ صد سالہ تاسیس جمعیت کا نفرنس علا قا ئی سیاست کا ر خ تبد یل کر دئیگا ،مو جودہ صو با ئی حکومت تمام محاذو ں پر ناکام ہو چکی ہے آنے والا دور جے یو آئی کا ہے ،مقامی میڈ یا نمایندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے صو با ئی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ صو بے میں بیورو کر یسی اور حکومت کے در میان کھنچا تا نی سے براہ راست عوام متا ثر ہورہے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت میں آنے سے پہلے صو بے میں بیرونی سر ما یہ کاری کے بلند بالا نگ دعوے کئے گئے ،مگر حکومتی تر جمان کی جا نب سے صو بے میں بیرون سر ما یہ کاری نہ ہو نے اور عالمی اداروں سے قر ضوں کے حصول کے لئے درخواست واضح ناکامی کا اعلا ن ہے ، انہو ں نے کہا کہ صو بے میں تر قی کا پہیہ ر ک چکا ہے ، خزانہ خا لی جبکہ سر کاری ملاز مین کو تنخواہیں د ینے کے لئے جی پی اور پنشن فنڈزسے رقم دی جارہی ہیں ،انہوں نے واضح کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے اعلا ن قائد ین با ہمی مشاورت سے آنے والے انتخابات سے قبل کرینگے ،کا نفرنس تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ا مسال اپریل میں نو شہر ہ کے مقام پر صد سالہ تاسیس جمعیت کا نفر نس میں ایک کروڑ افراد شر یک ہو نگے ،کئی کلو میٹر وسیع رقبے پر مشتمل پنڈا ل میں ہزاروں کار کنوں نے آباد کاری کا سلسلہ شر و ع کیا ہوا ہے ،مذ کورہ کا نفرنس میں امام کعبہ سمیت پاکستان ،ہندسمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قاید ین شر یک ہو نگے اور یہ کا نفر نس خطے کی سیاست کا ر خ تبد یل کر دئیگا ۔