محمد شفیع کی روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:مجیب الرحمٰن شامی

محمد شفیع کی روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا ...

مردان (بیورورپورٹ ) روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی مردان پریس کلب کے سابق صدر ’’پاکستان ‘‘ کے مردان کے بیوروچیف حاجی محمد شفیع مرحوم کی فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر گئے روزنامہ پاکستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرنعیم مصطفی او رجنرل منیجر شہباز چیمہ ان کے ہمراہ تھے مجیب الرحمان شامی نے مرحوم کے بیٹوں عباس خان ،محمد فیصل ، عماد خان ،علی خان ،بھائیوں سعید خان ،خالد خان اورپریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ حاجی محمد شفیع کی وفات سے ادارہ پاکستان ایک اچھے ساتھی اور نڈر صحافی سے محروم ہوگیاہے اوران کی ادارے کے لئے خدمات ہمیشہ ہمیشہ یادرکھی جائیں گی انہوں نے کہاکہ حاجی محمد شفیع مرحوم ایک شفیق اور صوم وصلواۃ کے پاپندتھے انہوں نے مرحوم کے بیٹوں سے کہا کہ اس صدمے اور غم میں خود کو اکیلا محسوس نہ کریں وہ اورادارہ پاکستان کے تمام سٹاف ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں اورحاجی محمد شفیع کی خدمات کو کبھی بھی بھلایانہیں جائے گا اس موقع پر پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل نے ممتاز تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی ،ریذیڈنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفی اور جنرل منیجر شہباز چیمہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ شدید بارش کے باوجود طویل سفر طے کرکے حاجی محمدشفیع کی وفات پر کی تعزیت کے لئے ان کے گھر آنامرحوم کے ساتھ محبت اوران کے ساتھ دلی لگاؤ کا ثبوت ہے اور آپ کے آنے سے غم زدہ خاندان اور صحافیوں کو حوصلہ ملاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول