کاٹلنگ میں سوئی گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

کاٹلنگ میں سوئی گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میں سوئی گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ، کاٹلنگ مردان سڑک آنے جانے کیلئے بند۔ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر رحمت خان وزیر نے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک پر روانی بحال کردی۔ اس سلسلے میں ضلعی کونسلر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ابرار خان ایڈوکیٹ کے سربراھی میں جمال گڑھی کے عوام کا ایک بڑا جلوس مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے چچاڑ فرش کے مقام پر کاٹلنگ مردان سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردی۔ جلوس شرکاء نے بینر او ر پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ جس میں سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ جلوس کے شرکاء نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ جلوس کے شرکاء سے ضلعی کونسلر ابرارحان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کے خلاف ورزی پر تلے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ترمیم میں لکھا ہے کہ صوبے کی وسائل پر سب سے پہلے انکا حق ہے۔ لیکن ہمارے صوبے کے وسائل پر وفاق نے قبضہ جما رکھا ہے۔ جس سے صرف پنجاب خوش کر رہے ہیں۔ اور ہمارے بچوں کے منہ سے نوالا چھین رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہمارے صوبے کے سوئی گیس کی پریشر کم کرکے نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے اور ترمیم کے مطابق ہمارے صوبے کی وسائل کا حق دلا دیا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ رحمت خان وزیر نے جلوس شرکاء سے کامیاب مذاکرات کے بعد جلوس پر امن طور پر منتشر کر دیا۔