ضلع ناظم پشاور کی زیر صدارت بی سی اے کا اجلاس،سرکاری نقشوں کے برعکس تعمیرات مسمار کرنے کا فیصلہ

ضلع ناظم پشاور کی زیر صدارت بی سی اے کا اجلاس،سرکاری نقشوں کے برعکس تعمیرات ...

پشاور(کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت ٹاؤن ون بلڈنگ کنٹرول ایجنسی (بی سی اے ) کا اجلاس ‘ ٹاؤن ون میں نقشوں کے برعکس تعمیرات فوری مسمارکرنے کا فیصلہ ‘نقشے کے برعکس تعمیرات کی صورت میں متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف آر ایس او کے تحت کارروائی کا فیصلہ ‘ سڑ ک یا گلی میں ملبہ ڈالنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کئے جائیں گے ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی زیرصدارت ٹاؤن ون میں جاری کمرشل اور نان کمرشل تعمیرات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم ‘ ٹی ایم او ٹاؤن ون عظمت اللہ وزیر ‘ بی سی اے کمیٹی کے چیئرمین وڈسٹرکٹ ممبر ارباب یوسف حیات ‘ڈسٹرکٹ ممبر و فوکل پرسن آصف خان‘ ایکسین ٹاؤن ون رشید اللہ ‘فنانس آفیسر سیف اللہ خٹک ‘ اکاؤنٹ آفیسر عزیز خان‘اے ٹی او پی گل زمان ‘چیف بلڈنگ انسپکٹر ملک عزیز اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو ٹاؤن ون کے حدود میں جاری کمرشل اور نان کمرشل تعمیرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ متعدد نقشوں کی منظوری بھی دیدی گئیں ‘اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نقشوں کے مطابق تعمیرات کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اورنقشوں کے برعکس تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کیاجائیگا جس کے لئے ضلع ناظم ہفتہ وار شہر کا دورے کرینگے ضلع ناظم تمام بلڈنگ انسپکٹروں کو تبنیہ کی کہ نقشو ں کے برعکس تعمیرات کو فوری رکوائیں اور ضلع ناظم کے دورے کے دوران اگر نقشوں کے برعکس تعمیرات پائی گئی تو متعلقہ بلڈنگ انسپکٹروں کے خلاف آر ایس او ( REMOVAL OF SERVICE ORDER ) کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی اجلاس میں فیصلے کیا گیاکہ قواعد و ضوابط پورے ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر نقشوں کی منظوری دی جائیگی ‘ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ گلی اور سڑکوں پر ملبہ ڈالنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور نقشوں کی منظوری سے پہلے تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی اسکے علاوہ غلط رپورٹنگ پر بھی متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کیاجائیگا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول