لیزر ہولڈرز کا تحصیل حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل تک بقایا رقم جمع نہ کرنیکا فیصلہ

لیزر ہولڈرز کا تحصیل حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل تک بقایا رقم جمع ...

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تعمیر کردہ تحصیل پلازہ کے کامیاب بولی دہندگان نے تحصیل حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل تک بقایا رقم جمع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں کوھاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیز ہولڈرز ملک حاجی شیر حسین‘ محمد عاصم‘ حاجی خورشید احمد‘ محمد خالد‘ رؤف خان بنگش اور کفایت اللہ خان نے کہا کہ انہوں نے اور کئی دوسرے سرمایہ داروں نے مہنگے ترین نرخ پر ٹی ایم اے سے بولی کی دوران دکانیں لیں اور بقایا رقم 15 دن کے اندر جمع کرانے کی پابندی قبول کی تاہم کامیاب بولی دہندگان نے تحصیل میونسپل انتظامیہ پر واضح کر دیا تھا کہ وہ مین داخلی راستے میں غیر ضروری طور پر تعمیر کردہ دو عدد دکانوں کو فوراً مسمار کریں تاکہ پلازہ کی رونق بحال ہو انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلازہ میں تاحال وعدے کے مطابق گراؤنڈ کی پختگی کا عمل مکمل نہیں ہے بھی کیے دو سو کلو واٹ ٹرانس فارمر کی ضرورت ہے نکاس کا بندوبست نہیں ہے اور رستہ تنگ ہے جس کی وجہ سے وہاں پر کاروبار شروع کرنا ممکن نہیں ہے متاثرین نے کہا کہ انہوں نے 37/36 لاکھ تک بولی دے کر دکانوں کو حاصل کیا ہے قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے مگر ان کی اس حب الوطنی کی عزت نہیں کی گئی اور ان سے کیے گئے وعدے تاحال ممکن نہیں ہوئے ہیں متاثرین نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مذکورہ بالا تمام مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تب تک کوئی بھی دکان دار بقایا رقم جمع نہیں کرائے گا اور وہ اپنے حق کے حصول کے لیے لوکل کونسل بورڈ بھی جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو پھر انصاف کے لیے عدالت کے دروازے پر بھی دستک دی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر