صوابی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفتر کی منتقلی منظور نہیں ،مولانا عطاء الحق

صوابی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفتر کی منتقلی منظور نہیں ،مولانا عطاء الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی کی آفس باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور سے تحصیل لاہور کی منتقلی کے فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے مذکورہ آفس کو تحصیل لاہور منتقل کر نے کی کوشش کی تو ضلع بھر میں بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا اس سلسلے میں جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش، اے این پی کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی تمریز خان ، مسلم لیگ ن تحصیل صدر صوابی ملک عبدالاحد اور سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال نے الگ الگ بیان میں ڈی ایچ او آفس صوابی کی باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور سے تحصیل لاہور منتقلی کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اور خصوصاً صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی جس کا تعلق صوابی ہی سے ہے صوابی کے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور جدید آلات اور سٹاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتا ہے تو کم از کم ہسپتالوں میں موجود سہولیات کو ختم کر نے یا کسی اور جگہ منتقل کر نے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ ضلع صوابی کے غریب عوام کے ساتھ انتہائی ظلم و نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ''نان ایشوز''پر سیاست کر رہی ہے صوابی کو ایک سازش کے تحت دیگر اضلاع کی نسبت تر قیاتی فنڈز میں محروم رکھا گیا صوبائی وزیر صحت کا تعلق صوابی سے ہونے کے باوجو د شعبہ طب میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور اب ڈی ایچ او آفس صوابی کی منتقلی سے محرومیاں مزید بڑھے گی انہوں نے ڈی ایچ او آفس کی تحصیل لاہور منتقلی کے فیصلے کو صوابی کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے صوابی کے عوام ڈی ایچ او آفس میں اپنے کام کے لئے دور دراز جانے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا صوابی کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کوئی پلان نہیں اے این پی کے رہنما حاجی تمریز خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عبدالاحد نے کہا کہ شاہ منصور کے لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس شاہ منصور ٹاؤن شپ اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے قیام کے لئے اونے پونے اپنی قیمتی اراضی فراہم کی تھی معاہدے کے مطابق سرکاری اداروں میں یہاں کے لوگوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کی گئی اپنی ہی زمینیں عوام کی سہولیات کے لئے فراہم کر دی تھی اور اب صوبائی حکومت اور خصوصاً وزیر صحت یہ سہولیات ختم کر نے کے در پے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ڈی ایچ او آفس کو یہاں سے تحصیل لاہور منتقل کیا گیا تو شاہ منصور کے عوام ضلع بھر کے عوام کے ساتھ مشترکہ طور پر بھر پور احتجاج کرینگے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی#