صوابی ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس آج ہوگا

صوابی ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس آج ہوگا

صوابی( بیورورپورٹ ) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کوارڈ ینٹر شوکت علی انجم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لو کل گو رنمنٹ ایمپلا ئز فیڈریشن رجسٹر ڈ صوبہ خیبر پختو نخواہ کاہنگامی اجلا س آج 19 جنوری صبح 10 بجے TMA چارسدہ میں طلب کیا گیا ۔ جس میں تما م بلدیاتی اداروں کے یونینز رہنما او ر فیڈریشن عہدیداران شرکت کرینگے۔ انہوں نے صوبہ بھر کے تما م TMAs اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بلدیاتی اداروں کے یونینز رہنما ؤں کو ہدایت کی کہ تما م یونینز نمائندگان 19 جنوری کو TMA چار سدہ کے اس ہنگامی اجلاس میں شرکت کرکے اتحاد و یک جہتی کا مظاہرہ کریں شوکت علی انجم نے کہاکہ سازشی عناصر کو ما ضی کی طر ح اب بھی منہ کی کھا نا پڑے گی اور بلدیاتی ملازمین کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والوں کو شکست کا سامنا ہو گا۔اُنہوں نے تمام یونینز لیڈران کو ہدایت کی کہ وہ 19 جنوری 2017 بروز جمعرات کوTMA چارسدہ ہال پہنچ کر اپنے اتحاد ویک جہتی کا عملی مظاہرہ کرکے سازشی عناصر کو شکست دیں#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر