انٹی نارکاٹکس فورس ہر ی پور نے پکڑی جانے والی منشیات تلف کر دی

انٹی نارکاٹکس فورس ہر ی پور نے پکڑی جانے والی منشیات تلف کر دی

ہریپور(نامہ نگار )انٹی نارکاٹکس فورس ہر ی پور نے پکڑی جانے والی منشیات تلف کر دی۔ منشیات ایک لعنت ہے ۔جس نے کئی ہنستے بستے گھرانے تباہ کر دیے ہیں ۔ شفیق خان انسپکٹر انتی نار کاٹکس ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور انٹی نارکاٹکس فور س خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منشیات کے خلاف ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بیت المال کے ضلع آفیسر نیئر عباس جعفری ،محکمہ زکواۃ کے اختر زمان ،محکمہ تعلیم کے حافظ سرفراز خان ،منتخب بلدیاتی نمائندوں ساجدہ حسرت خان ،روبینہ شاہین ،ساجدہ یونس ،حزب اللہ خان ،سماجی شخصیات ساجد محمود ،بشیر احمد سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی قبل ازیں انٹی نارکاٹکس فورس نے ہر ی پور سے پکڑی جانے والی منشیات تلف بھی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسلیم خان ،سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فضل محمود خان اور اے این ایف کے انسپکٹر ہزارہ ڈویژن شفیق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اس کے استعمال سے معاشرہ تباہ ہورہا ہے اور خاندان اجڑ رہے ہیں اس کے خلاف جنگ جہاد ہے منشیات کی خاتمہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون ہر شخص کا اخلاقی فرض ہے ہم سب کو مل کر عہد کرنا ہوگا کہ ہم اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر