ڈیرہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

ڈیرہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم بااللہ شاہ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے،اسلحہ لیکر چلنے،ہوائی فائرنگ کرنے ،پٹاخوں،مذہبی منافرت پر مشتمل مواد اور کیسٹس اور موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کیخلاف ایک ماہ کیلئے دفعہ144 کا نفاذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر معتصم بااللہ شاہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے زریعے تیس دن کیلئے دفعہ144 لگادی گئی ہے اس دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے،اسلحہ لیکر چلنے،ہوائی فائرنگ کرنے ،پٹاخوں،مذہبی منافرت پر مشتمل مواد اور کیسٹس اور موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔اس نوٹیفیکشن پر فوری عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر