صارفین کے بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،ایس ای پیسکو

صارفین کے بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،ایس ای پیسکو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) پیسکو کو خسارے سے بچنے کیلئے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنا یا جائے اور بلنگ کی خاتمے پر سختی سے عمل در امد کیا جائے صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل تر جیح بنیادوں پر حل کئے جا ئیں نئے کنکشن کیلئے تمام میٹریل وافر مقدا ر میں موجود ہیں نئے کنکش کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سپریٹنڈنگ انجئنیر پیسکو سرکل بنوں میاں حامد نے ٹانک پیسکو ڈویثرن کے دورے کے موقع پر پیسکو افسران سے ایک میٹنگ کے دوران کیاان کا کہنا تھاکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف پیسکو کوخسارے کا سامنا ہے بلکہ مذید ترقیاتی کا موں کو مکمل کر نے میں بھی روکاوٹ ہے ان کا کہنا تھا کہ پیسکو کو خسارے سے بچانے کیلئے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنا یا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کر ینگے اور بلنگ کے خاتمے کو ممکن بنا ئے کیلئے اس پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے تاکہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ان کا مذید کہنا تھا کہ نئے کنکشنز کے لئے درکار تمام میٹریل وافر مقدار میں موجود ہیں انہوں نے پیسکو افسران ٹانک کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ صارفین کو بجلی سے متعلق در پیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے پیسکو ڈویثرن ٹانک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ٹیکنیکل میٹنگ میں پیسکو ڈویثرن ٹانک کے ایکسن اسد جان ،ایس ڈی او سٹی ون فرمان علی ،سٹی ٹو کے ایس ڈی او محمد ابر ہیم ،کلاچی کے ایس ڈی او ،ایل ایس فسٹ فہم گل ،اور ٹیکنیکل افیسر حسین احمد مروت اور ہائڈرو ورکر یونین کے چیر مین ظا ہرشاہ مروت نے شرکت کی۔