شیر گڑھ میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام سڑکوں پر آگئے
شیرگڑھ (نامہ نگار) سوئی گیس کے غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلالہ کے ہزاروں مکینوں نے مین شاہراہ ملاکنڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا دو گھنٹے تک شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند رکھاگیا اے سی تخت بھائی اور اے ایس پی تخت بھائی کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے بعد میں مظاہرین نے فرینڈز سی این جی جلالہ پُل تک مارچ کیا اے سی نے لوڈ شیڈنگ اور لو فریشر پر فوری طور پر قابو پانے کے لئے فرینڈز سی این جی جلالہ میں سی این جی فروخت کرنے پر پابندی لگادی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صبح 8بجے جلالہ اور آس پاس کے ہزاروں تعداد میں مکین نے جلوسوں کی شکل میں جلالہ کے مین بازار کی طرف مارچ کیا اور عرصہ سے جلالہ اور آس پاس کے مقامات پر سوئی گیس کی مسلسل بندش ،لو پریشر اور غیر اعلانیہ خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجاََ جلالہ کے مین بازار کے مقام پر شاہراہ ملاکنڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کیا جو مسلسل پونے تین گھنٹے تک بندرہی مظاہرے سے ضلعی کونسلر فرخ سئیر ایڈوکیٹ ،پی ٹی آئی کے شمس القیوم، ناظم میرعالم ، ناظم نور خان،حبیب اللہ خان ،مولانا تاج محمد اور دیگر کونسلران نے خطاب کیا مظاہرین نے صبح اور شام کے وقت جلالہ اور آس پاس کے مقامات پر سوئی گیس کی بندش پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تخت بھائی سے جلالہ تک 7عدد سی این جیز کو گیس کی فراہمی کے باعث موسم سرما میں جلالہ اور آس پاس کے علاقوں کو گیس کی ترسیل بند ہوجاتی ہے اور طلباء وطالبات اور ملازمین ناشتہ کئے بغیر تعلیمی اداروں اور اپنی ڈیوٹی پر جانا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تخت بھائی کے مقام پر مزدور آباد کے علاقے کو گیس کے پائپ لائن میں گیس کی ترسیل کو تمام علاقوں کو مطلوبہ مقدار میں فراہمی کے لئے ریگولیٹر لگایا جائے اور تخت بھائی سے جلالہ تک واقع 7سی این جی سٹیشنوں پر صبح اور شام کے وقت سی این جی کی فروخت پر پابندی لگائی جائے دریں اثناء اے سی تخت بھائی اشفاق احمد اور اے ایس پی تخت بھائی علی بن طارق موقع پرپہنچ کرمظاہرین کے قائدین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کئے جس کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین فوری طور پر پرامن منتشر ہوگئے مگر پھر بھی فرینڈز سی این جی جلالہ پُل تک کو سوئی گیس کی فراہمی معطل کرنے کی غرض سے مارچ کیا مگر مشتعل مظاہرین کے پہنچنے سے قبل اے سی تخت بھائی نے فرینڈز سی این جی پر سی این جی کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی سی این جی سٹیشن بند پاکر مظاہرین نے اطمینان کا سانس لے کر گھروں کی طرف روانہ ہوگئے احتجاجی مظاہرے کے دوران ایس ایچ او شیرگڑھ کی قیادت میں امن وامان کو قائم کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی