مردان ،چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اڑا لئے
مردان(بیورورپورٹ)شہر کے نیواڈہ میں نامعلوم چوروں نے جماعت اسلامی کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن حاجی احمد سلطان کے دکان کے تالے توٹ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور ریال اڑالئے ۔ تفصیلات کے مطابق احمد سلطان گزشتہ شب معمول کے مطابق اپنی دکان سلطان ٹائرز بند کرکے گھر چلے گئے ۔ اگلے صبح اس کو اطلاع دی گئی کہ چور دکان کے تالے توڑ چکے ہیں۔ وہ آئے اور سامان چیک کیا تو دکان سے انیس لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی اور پچیس سو سعودی ریال غائب تھے ۔ ان کے مطابق یہ رقم ان کے پاس بعض لوگوں نے امانت کے طور پر رکھی ہوئی تھی ۔ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ آخری اطلاعات تک کسی چور کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ۔ ادھر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹر ی عماد اکبر نے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے چوروں کو فوری طور پر گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے ۔