مردان ،متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز ادھر ادھر ،2 لائن حاضر

مردان ،متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز ادھر ادھر ،2 لائن حاضر

مردان (بیورورپورٹ)مردان پولیس کے متعددتھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے،2 کو ناقص کارکردگی پر لائن حاضر کردیاگیا ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے احکامات جاری کئے پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ضلع بھر کے متعدد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے حکامات جاری کئے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر مقدم خان کوایس ایچ او تھانہ ہوتی ، سب انسپکٹر عجب خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون سب انسپکٹر عاشق حسین کوانچارج انٹی کارلفٹنگ سیل مردان ، انسپکٹر فہیم باچہ خان کوپولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون ،تھانہ ہوتی کے ایس ایچ اوانسپکٹر فاضل خان کو اے ڈی آئی جی مردان، تھانہ رستم کے ایس ایچ او سب انسپکٹر واجد علی خان کو سیکورٹی آفیسر دفتر ڈی آئی جی مردان،انچارج کیجولٹی پولیس ڈی ایچ کیو ہسپتال سب انسپکٹر عبدالحکیم خان کو ایس ایچ او تھانہ رستم ، انسپکٹر سعادت خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ خرکی، ایس ایچ اوتھانہ خرکی سب انسپکٹر فضل سبحان خان لائن حاضر، سب انسپکٹر طاہر خان کو تھانہ ساڑو شاہ سے ایس ایچ او تھانہ چورہ، ایس ایچ او تھانہ چورہ سب انسپکٹر نور محمد خان کو لائن حاضر، سیکورٹی آفیسر دفتر ڈی آئی جی مردان سب انسپکٹر فضل نعیم خان کو ایس ایچ او تھانہ صدر ، ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ارشد خان کو دفتر ڈی پی او مردان،اے ڈی آئی جی مردان سب انسپکٹر داؤد خان کو ایس ایچ او تھانہ جبر ، ایس ایچ اوتھانہ جبر سب انسپکٹر انداز خان کو لائن حاضر ،سب انسپکٹر سیف اللہ خان کو شعبہ تفتیش سے ایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ جبکہ ایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ سب انسپکٹر احمد علی خان کو انچارج کیجولٹی پولیس ڈی ایچ کیوہسپتال مردان تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے نئے ایس ایچ اوز کو فوری طورپر چارج لینے کی ہدایات دیتے ہوئے ان پر زوردیاہے کہ وہ عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خلوص دل سے سر انجام دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر