صوابی ،فائرنگ کے تبادلے میں کار سوار زخمی

صوابی ،فائرنگ کے تبادلے میں کار سوار زخمی

صوابی ( بیورورپورٹ) پولیس اور کار سوار افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار میں سوار ایک شخص زخمی جب کہ کار کی ٹکر سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرکل چھوٹا لاہور پولیس سکواڈ انچارج سب انسپکٹر ناظم خان نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی اثناء میں ایک مشکوک موٹر کار کو بعرض تلاشی روکنے کا اشارہ کیا انہوں نے روکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر بہ ارادہً قتل فائرنگ کھول دی ،پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مہاجر کیمپ کی طرف بھاگ گئے جبکہ ایس ایچ او لاہور عجب دورانی ،سب انسپکٹر ناظم خان اور QRFسکواڈ کارسواروں کا تعاقب کر رہا تھا ، اس موقع پر چوکی انچارج منصوری الیاس خان اور دیگر بھاری پولیس بھی پہنچ کر پولیس نے ملزمان پر فائرنگ کی جس میں ایک ملزم زاہد علی ولد انار گل سکنہ بارہ بانڈہ رسالپور زخمی ہوکر زاہد علی کو مسلح بہ پستول 30بور دو عدد کارتوس سمیت برآمد کرلی ، ڈرائیور سے موٹر کار بے قابو ہو کر سامنے مارکیٹ میں کباب ہوٹل میں گھس گئے ،جبکہ دوسرا ملزم جمعہ خان ولد سردار خان سکنہ ہنڈ گنجان آبادی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے ۔زخمی ملزم زاہد سے سرسری انٹاروگیشن انہوں نے انکشاف کیا کہ دوسرا ساتھی جمعہ خان تھا جو ایک بین الصوبائی کارلفٹر ہے ،جو اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے گاڑی سرقہ کرکے مختلف علاقوں میں لے جاتے ہیں ،ملزمان کے خلاف جرم 324/353/427/279/337Gاور15AAمقدمہ درج کرلی گئی ،کارلفٹر جمعہ خان کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش جاری ہیں #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر