ملتان میں تعیناتی گھر میں رہنے جیسی بات ہے‘ بہادر علی خان

ملتان میں تعیناتی گھر میں رہنے جیسی بات ہے‘ بہادر علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان بہادرعلی خان نے کہاہے کہ وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں منتقل کرنے کے لئے ان کی تعیناتی کرنے کی باتیں صرف غلط فہمی پر مبنی ہیں جن کو دورکرناچاہیے کیونکہ اس بارے وکلاء جوفیصلہ کریں گے وہ ہمارافیصلہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکے نومنتخب عہدیداران کے چارج لینے کی تقریب سے خطاب کرتے(بقیہ نمبر2صفحہ12پر )
ہوئے کیاہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ نئے عہدے لینے کے ساتھ منتخب افراد پر بھاری ذمہ داریاں بھی عائد ہوگئی ہیں اورامید کرتے ہیں کہ یہ باڈی بھی سابقہ ایگزیکٹو کی طرح جوڈیشری کی عز ت کرنے کے ساتھ ادھورے کام بھی مکمل کرے گی اس لئے ہر جگہ برملاکہتے ہیں کہ ملتان بارملک کی مثالی بارہے۔انھوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں تعیناتی صرف سرکاری نوکری ہوتی ہے لیکن ملتان میں تعیناتی گھر میں رہنے جیسی ہے۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدربار محمد یوسف زبیر نے کہاکہ ملتان بارکی جاری علیحدہ صوبہ اور خود مختارہائیکورٹ کی تحریک کو زیادہ بھرپور طریقے سے چلایا جائیگااورعلیحدہ صوبہ بناکردم لیں گے سابق صدرعظیم الحق پیرزادہ نے کہاکہ وکلاء کی سیاست برداشت کی سیاست پر مبنی ہے اگر بارکی سیاست اور جمہوری طرز عمل پر حکومت کو چلایاجائے تو ملک ترقی کرسکتاہے۔انھوں نے کہا ملتان کے وکلاء کے ہرمیدان میں لوہامنوانے کے باوجود میرٹ پر نہ ہونے کا طعنہ دیاگیاتوایک تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ وکلاء اورعوام کو سہولیات دینے کے لئے جدید ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایاگیا۔جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی،سابق جنرل سیکرٹری محمد عمران خان خاکوانی ،سینئر سول جج خالد اقبال خان سمیت دیگر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز،سول ججزاورمردوخواتین وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔