ٹانک میں ایف سی اہلکار نے پیٹی بند کو قتل کردیا
ٹانک(نمائندہ خصوصی) ایف سی قلعہ ٹانک میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار نے اپنے ساتھی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا ملزم سرکاری کلاشنکوف سمیت فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا تفصیلات کے مطا بق گذشتہ شب ایف سی قلعہ ٹانک میں اویس اور رضوان معمول کے مطا بق ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ معمولی تکرار پر اویس نے رضوان پر فائرنگ کردی جس سے رضوان سر میں گو لی لگنے سے موقع پر جا نبحق ہوگئے جب کہ اویس سرکاری کلاشنکوف سمیت جائے واردت سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا