ڈیرہ ،4 اشتہاری گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ ،4 اشتہاری گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نواب پولیس نے 2016کے قتل کیس کے چار اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ کٹہ خیل اور تالگی کے قریب بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر نواب پولیس نے دسمبر 2016کے قتل کیس کے چار اشتہاری ملزمان کرے خان بیٹنی ،رحمت اللہ بیٹنی ، فرید اللہ بیٹنی اور اصغر بیٹنی کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ۔ اسطرح علاقہ کٹہ خیل اور تالگی کے قریب سیعد اور سردار علی سے دوران تلاشی ایک بندوق بارہ بور ، ایک پستول تیس بور اور سات کارتوس برآمدکرلئے ۔