گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز زرعی یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات

گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز زرعی یونیورسٹی کے پراجیکٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) گومل یو نیورسٹی کے ڈین زعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان کو زرعی یو نیورسٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر بنا دیا گیا، ان کی تعیناتی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری لیٹر نمبر SO(U-1)HE/3-1/2017کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، ڈاکٹر اعجاز احمد خان کا شمار گومل یو نیورسٹی کے بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے جنہیں حال ہی میں ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے بہترین یو نیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ بھی دیا گیا، ڈیرہ اسما عیل میں مفتی محمود زرعی یو نیورسٹی کے قیام کا اعلان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ دورہ ڈیرہ اسما عیل خان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبہ پر کیا تھا، بعد ازاں ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے ڈین زرعی فیکلٹی کو اس منصوبہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر نامزد کیا گیا تھا۔