چرچ آف ناروے پاکستان اور عوام کے لئے دعاء گو ہے،ہلگا ہاگلینڈ

چرچ آف ناروے پاکستان اور عوام کے لئے دعاء گو ہے،ہلگا ہاگلینڈ

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئی ہو ئی چرچ آف ناروے کی موجودہ بشپ ہلگا ہاگلینڈ بائے فگلین نے پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجز کی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کو ششوں کو سراہاتے ہو ئے کہاہے کہ چرچ آف ناروے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے دعاء گو ہے کہ خدا اس زمین کو رہتی دینا تک سلامت رکھے ۔ انہوں نے نے کہا کہ امن ،برداشت اور انسانیت کی بقاء ہمار ا بنیادی ایجنڈا ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کونسل کے ایک نمائندہ وفد سے ڈائینس آف پشارومیں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر قبلہ آیاز نے کی جبکہ ان کے ہمراہ علامہ فخر الحسن کراروی ،سردار چرن جیت سنگھ ، ہارون سرب دیال ، مقصود احمد سلفی ، بشپ آف پشاور ہمسفری سرفرازپیٹر ، سابق بشپ آف پشاور منور مل شاہ اور ناروے کے وفد کے اراکین محترم آرنرے اور مسٹر تھور بھی موجود تھے ۔ وفد نے اس بات پرزوردیاکہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ انسانیت کی بقاء کا مسئلہ ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر