ایس ایس پی آپریشنز کا پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کا پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے پشاور میں جاری پولیو مہم کے دوران جگہ جگہ پر قائم ناکہ بندیوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے ملاقاتیں کی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے بدھ کے روز پشاور میں جاری پولیو مہم کے دوران جگہ جگہ پر قائم ناکہ بندیوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ا یس ایس پی آپریشنز نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے ملاقاتیں کی بدوران ملاقات ایس ایس پی صاحب نے تمام جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے مگر اپنی جان کی حفاظت آپ سب جوانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس کیلئے بلٹ پروف ہیلمٹ جیکٹ کا استعمال لازمی ہے ناکہ بندی پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ہائی الرٹ رہنا ہوگا ۔اپنے اردگرد پیدل افراد اور سمیت موٹرسائیکل سوار خاص کر ڈبل سواری پر کھڑی نظر رکھنی ہوگی ۔تاکہ پولیو کمپین کو احسن طریقے سے کامیاب بنایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر