شیر گڑھ ،زراعت کے ڈائریکٹر کی زمینداروں کو زیتون کے درخت اگانے کی ہدایت
شیرگڑھ (نامہ نگار ) محکمہ زراعت ضلع مردان کے ڈائریکٹر فضل الرحمان نے کہا ہے کہ زمیندار زیتون درخت اُگا کرمالی فائدہ کے ساتھ روزگار کے مواقع اور صحت مند زندگی پائیں وفاق کے تعاون سے صوبائی حکومت 50لاکھ زیتون درخت لگارہے ہیں زمیندار محکمہ زراعت کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوند خوڑ میاں عیسیٰ میں زیتون درخت اور زیتون تیل کے نام پر ایک روزہ ورکشاپ کے انعقادسے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا ورکشاپ میں انچارج محکمہ زراعت ہاتھیان پیر محمد خان ، اثر خان ، حاجی محمد ، محمد وسیم طورو مردان ،ضلعی کونسلر سجاد خان کے علاوہ میاں عیسیٰ یونین کونسل کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کے پاس تین ایکڑ اراضی موجود ہوں زیتون درخت لگا کر فائدہ اٹھائیں ضلعی حکومت نے 18بلاک کا اہتمام کیاہے ایک بلاک میں تین ایکڑ زمین پر 320زیتون درخت لگانا محکمہ کی ذمہ داری ہے زیتون تیل صحت کے لئے مفید ہے امسال وفاق کی تعاون سے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں 50لاکھ درخت لگانے کا بندوبست کریں گے زیتون درخت لگانے پر آمدنی اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا