خیبرپختونخوا کی خواتین سیاسی طور پر باشعور ہیں ،شگفتہ ملک

خیبرپختونخوا کی خواتین سیاسی طور پر باشعور ہیں ،شگفتہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی صدر اور سابق ایم پی اے شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے خواتین سیاسی طور پر بیدار ہو چکی ہے اور اپنے حقوق کیلئے لڑنا جانتی ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی خواتین کو معاشرے میں مقام دینے اور ان کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ وہ چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کر رہی تھی ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر صفیہ نوروز ،ضلعی کونسل کے ممبر نبیلہ رحمان اور رضیہ سلطانہ بھی موجود تھی ۔ اے این پی خواتین ونگ کے صوبائی صدر اور سابق ایم پی اے شگفتہ ملک نے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے باچا خان اور ولی خان کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اور عظیم پشتون قائدین کے فلسفہ سیاست پر عمل پیرا ہونے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 22جنوری کو چارسدہ شوگر ملز گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے پختون اکابرین کے برسی کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد جلسہ عام میں شرکت کریگی جس کیلئے خواتین ونگ نے تیاریاں مکمل کی ہے ۔