تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،محمود خان

تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،محمود خان

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، آثار قدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے محکمے کے اعلیٰ حکام اور ماتحت افسران کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں کھیلوں کے گراؤنڈز پر تعمیراتی کام تیز کرکے جلد ازجلدتکمیل کو یقینی بنائیں انہوں نے کہ کہ اس سلسلے میں تاخیر یاغفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں محکمہ سپورٹ کے کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل صحافی ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محکمہ سپورٹس اور آثار قدیمہ کے زیر اہتمام صوبے میں جاری اور نئی منصوبوں پرتعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبے میں تحصیل گراؤنڈ زپر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے اور انشاء اﷲ مقررہ وقت سے پہلے مکمل تمام کام مکمل کئے جائیں گے ۔محمود خان نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ تمام منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے اور کھیلوں کے سلسلے میں نوجوانوں کو تمام سہولیات صوبائی حکومت فراہم کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر