صوابی ،اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،دوست قاتل نکلے

صوابی ،اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،دوست قاتل نکلے

صوابی ( بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ملزمان مقتول کے قریبی دوست نکلے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سات جنوری کو موضع جلسئی میں ایک ویران جگہ سے روشن خان کی قتل شدہ لاش ملی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا چھوٹا لاہور پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر اس اندھے قتل کوٹریس کرنے کے لئے جدید خطوط پر تفتیش کی ۔ ڈی ایس پی سرکل پشم گل خان ، ایس ایچ او عجب درانی ، انوسٹی گیشن انچارج ایس آئی سعدی خان اور اے ایس آئی زاہد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے اس کیس کو ٹریس کر کے ملزمان گلزار ولد محمد حیات عرف خڈل اور عدنان ولد تاج محمد ساکنان جلسئی دونوں مقتول روشن خان کے قریبی دوست تھے کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان نے مقتول سے کسی اور بہانے کی خاطر پستول لے گئے بعد میں اسی ہی پستول سے فائر نگ کر کے قتل کیا تھا ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول کو ویران جگہ پر لیکر پہلے ہی سے دونوں نے ان کی قتل کا ارادہ کیا تھا پہلے ملزم عدنان کو کہا تھا کہ پیچھے سے اس پر فائر کرنا ہے بعد میں ملزم گلزار نے فائر کردی،ڈی پی او صوابی نے پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی کی بناء پر نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر