شبقدر میں ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے پر 25 گرفتار

شبقدر میں ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے پر 25 گرفتار

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار میں ناغہ کے روز گوشت کرنے اور نرخنامہ نہ رکھنے کے جرم میں 25 افرادگرفتار ۔ بھاری جرمانے عائد ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نورحیات خان نے شبقدر بازار میں ناغہ کے روز گوشت کرنے ا ور نرخنامہ نہ رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 25دوکاندار گرفتار کر لئے ہیں ۔ گرفتار دوکانداروں میں قصائی ، کباب فروش ،ہوٹلز مالکان اور مرغ فروش شامل ہیں ۔ بازار میں ڈی ایف سی نورحیات کے ہمراہ انسپکٹر بشیر گل اور امین اللہ سمیت شبقدر پولیس نے مٹہ روڈ ، میچنی روڈ اور پشاور روڈ سمیت بٹگرام میں کاروائی کی ۔ کاروائی کے دوران گرفتار دوکاندار وں کو شبقدر پولیس تھانہ میں بھاری جرمانہ کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ ائندہ ناغہ کے روز گوشت کرنے یا نرخنامہ نہ رکھنے کے جرم میں بھاری جرمانے کے ساتھ جیل بھی بھیج دیا جائیگا ۔ ڈی ایف سی نورحیات نے کہا کہ شبقدر بازار میں مقررہ نرخنامے پر خورد نوش کی اشیاء سے زائد نرخ میں خورد نوش کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے صفائی کا خیال رکھیں بصورت دیگر عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو بھاری جرمانو ں کے ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر