ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی 7 گرفتار

ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی 7 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پیسکو واپڈا کے ایس ڈی او پہاڑ پور شہزاد علی،چیئرمین اکرام اللہ خان ،واپڈا سٹاف اور پولیس نے سیدعلیاں میں ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے علاقہ سیدعلیاں میں کنڈے کے ذریعے چلنے والی مارکیٹ کے کنڈے اتار کر 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو چیئرمین اکرام ،ایس ڈی او پہاڑ پور شہزاد علی کی قیادت میں واپڈا سٹاف اور پولیس نے گاؤں سیدعلیاں میں واقع ایک مارکیٹ کی دس دکانوں کو ڈائریکٹ کنڈے کے زریعے سپلائی ہونیوالی بجلی کے کنڈے کاٹ کر تار کو قبضہ میں لے لیا اور سات دکانداروں کو گرفتار کرلیا واپڈا ٹیم نے گرفتار سات افراد میں سے چھ افراد کیخلاف تھانہ پہاڑ پور اور ایک کیخلاف تھانہ کڑی خیسور میں مقدمہ درج کرادیا۔