ہری پور ،ہاؤسنگ کالونی کے پلاٹ تقسیم کرنے پر مزید5 گرفتار

ہری پور ،ہاؤسنگ کالونی کے پلاٹ تقسیم کرنے پر مزید5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہریپور(نامہ نگار ) قومی احتساب بیور و نے ٹی آئی پی ہاؤسنگ کالونی کے پلاٹ غیر قانونی طریقے سے تقسیم کرنے کے کیس میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم میں 145پلاٹ غیر قانونی طریقے سے تقسیم کرنے کا کیس زیر سماعت تھا جس میں پہلے کالونی کے چیئرمین حسین شاہ کو گرفتا ر کیا گیا تھا جو ابھی جیل میں ہیں اس کیس میں چیئرمین کے ساتھ مزید پانچ لوگ بھی شامل تھے جنھیں گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے جن میں ٹی آئی پی کے افسران محمد وسیم ،قاضی ابرار زمرد خان رضوان شاہ اور ایمپلائز یونین کے صدر طاہر جان کے نام شامل ہیں واضع رہے کہ ہاؤسنگ کالونی کے لوگوں نے نیب کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ موجودہ چیئرمین غیر قانونی طریقے سے پلاٹ تقسیم کررہے ہیں کیونکہ مساجد و پارکس کے لیے مختص جن جگہوں پر نئی پلاٹنگ کی جارہی ہے ان کی وہ پہلے ادائیگیاں کرچکے ہیں اور اب اس اراضی کو کسی صورت فروخت نہیں کیا جاسکتا جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ دن قبل چیئرمین کو گرفتار کیا تھا اور اب دیگر پانچ افراد کو بھی گرفتا رکر لیا گیا ہے