مشرف حملہ کیس کے مجرم کی ممکنہ رہائی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج

مشرف حملہ کیس کے مجرم کی ممکنہ رہائی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے مشرف حملہ کیس کے مجرم عدنان خان کی ممکنہ رہائی کے خلاف جج ایڈووکیٹ جنرل کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی، عدالت نے مجرم کو دی گئی 15سال قید کی سزا میں مختلف تہواروں پر دی گئی چھوٹ شامل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جج ایڈووکیٹ جنرل جی ایچ کیو کی سنگل بنچ کے حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، وفاقی حکومت (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے عدنان کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کے جرم میں 15 برس قید کی سزا سنائی، سنگل بنچ نے رعایتیں شامل کر کے مجرم کی سزا کا ازسرنو تعین کر کے رہائی کا حکم دیا، مجرم سزا میں کسی رعایت کا مستحق نہیں، سنگل بنچ کا حکم کالعدم کیا جائے۔ تفصیلی دلائل سننے کے بعد دو رکنی بنچ نے جج ایڈووکیٹ جنرل کی مجرم کی سزاؤں کے ازسرنو تعین کے حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل خارج کر دی۔

فیصلہ برقرار

مزید : ملتان صفحہ آخر