زرداری قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے بجائے پی پی کو مضبوط کریں‘ نواز شریف ہی آئندہ بھی کامیابی حاصل کرینگے‘ رئیس محبوب احمد

زرداری قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے بجائے پی پی کو مضبوط کریں‘ نواز شریف ہی ...

صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ

(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

آئندہ الیکشن حلقہ این اے195سے لڑوں گا جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر قیادت جو فیصلہ کریگی اس کے تناظر میں صوبائی اسمبلی کے کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑ سکتا ہوں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاو ل بھٹو کی پارلیمنٹ آمد پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ان کے پارلیمنٹ آنے سے ان میں سیاسی پختگی پیدا ہوگی آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑنا چایئے کیونکہ وہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان رہے ہیں لہذا انہیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی بجائے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کے پاس وزیر اعظم کیخلاف نہ کوئی ثبوت ہیں اور نہ ہی وہ پانامہ لیکس کیس میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے خاندان کے ہمراہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ سچے محب وطن پاکستانی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر