مٹہ میں نادرا اہلکاروں کی سست روی ،عوام انتظار پرمجبور

مٹہ میں نادرا اہلکاروں کی سست روی ،عوام انتظار پرمجبور

مٹہ(نمائندہ پاکستان ) مٹہ نادرا آفس کے اہلکاروں کی غفلت کیوجہ سے عوام کا قطاروں میں گھنٹوں تک انتظار،اسر رسوخ رکھنے والے افراد کافون پر کام ہوجاتا ہے،نوٹس لیا جائے ۔عوامی مطالبہ تفصیلات کیمطابق مٹہ کے نادرا آفس کے سامنے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اس شدید سردیوں میں لمبے لمبے قطاروں میں کھڑے ہوکر گھنٹوں تک صرف اپنے باری کا انتظار کرتے ہیں ،لیکن نادرا اہلکار سیاسی لوگوں کے فون کال پر ان کے باری کو اگے کر لیتے ہے جبکہ دور دراز سے ائے ہوئے لوگ یہ تماشا دیکھتے ہے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اغل کے رہائیشی علی شیر نے کہا کہ اندر جانے کے بعد بھی تماشا دیکھنے کوملا کیونکہ ایک اہلکار فون پر باتیں کر رہا تھا جبکے دوسرا اپنے سمارٹ فون میں مشغول تھا اور مسکرا رہا تھا انہوں نے کہا کہ یہاں غریب عوام قطار میں کھڑے رہ کر اپنے باری کا انتظار کرتے ہے جبکہ دوسری جانب اسر رسوخ رکھنے والے لوگ فون کال پر اندر جاتے ہے اور انہیں منٹوں میں فارغ کر دیا جاتا ہے،عوام نے نادرا محکمے کے ا فسران بالا سے شدید الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ نادرا مٹہ ڈائریکٹر سمیت تما م نادارا کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے یا مٹہ نادرا افس میں موجود اہلکاروں کو تبدیل کر کے عوام دوست عملے کو مٹہ میں تعینات کیا جائے جو عوام کی خد مت کر سکے نہ کے اپنے اقاوں کو خوش کریں، بصورت دیگر مٹہ چوک میں نادرا کے خلاف احتجاج کر ینگے۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر