فنڈز مل گئے ‘ حلقے میں تمام رابطہ سڑکیں کارپٹ اور ٹیل تک پانی فراہم کرینگے‘ ایم پی اے سبطین رضا شاہ

فنڈز مل گئے ‘ حلقے میں تمام رابطہ سڑکیں کارپٹ اور ٹیل تک پانی فراہم کرینگے‘ ...

سلطان پور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب نے میرے حلقہ کیلئے فنڈز فراہم کردیئے ہیں،تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی دہلیز پر مکمل کریں گے،حلقہ کی تمام رابطہ سڑکیں کارپٹ کی جارہی ہیں،ٹیل تک پانی کی فراہمی کیلئے نہروں کو بھی پختہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار ایم پی اے سید سبطین رضا شاہ نے بستی شیرآباد میں جنرل کونسلر فضل خان لغاری ،ایاز احمد خان لغاری، سردار کوڑے خان ،ریاض حسین نائچ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پربستی شیرآباد کے سماجی وسیاسی شخصیت حاجی احمد پنوہاں، محمدرفیق، مہرلعل حسین نے گوپانگ گروپ میں شمولیت کااعلان کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر