ڈیرہ میں اے ڈی اور ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے تنخواہیں اور فنڈز ہڑپ کرنے کا منصوبہ

ڈیرہ میں اے ڈی اور ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے تنخواہیں اور فنڈز ہڑپ کرنے کا ...

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اے ڈی بلدیات و ٹی ایم اے کی ملی بھگت ۔اہلکاروں کی نتخواہیں اور نئے فنڈز ہڑپ کرنے کی سازش شروع۔سازش کو ناکام کرنے کے لئے وارڈ ناظمین نے لائحہ عمل تیار کرلیا ۔ٹی ایم اے بھرتی شدہ چارسو اہلکاروارڈ ناظمین کے حوالے کردیں۔شہر میں کہیں بھی کچرا ملا ہم جرمانہ دیں گے ۔ تفیصلات کے مطابق اے بلدیات اور ٹی ایم اے ڈیرہ نے کرپشن کیلئے نیا روٹ میپ تیار کرلیا ۔انہوں نے جو پلان تیار کیا اس کے مطابق وارڈ ناظمین اب ترقیاتی سیکموں کیلئے فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ وارڈ ناظمین صرف علاقوں کی صفائی تک محدود کردئے گئے ہین ۔نئی تیار کی جانے والی سازش کے خلاف وارڈ ناظمین نے گذشتہ دن ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ۔ اس میٹینگ میں اے ڈی بلدیات اور ٹی ایم اے کے درمیان چارسو صفائی عملہ کی تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی منظور شدہ فنڈ جواے ڈی بلدیات کے اکاؤنٹ جمع ہوچکا ہے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ اب وارڈ ناظمین کو کہا جائیگا کہ حکومت نے صفائی کیلئے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت وارڈ ناظمین صرف علاقوں سے صفائی کرکے ایک پوائنٹ پر جمع کریں گے ۔ اور ٹی ایم اے وہاں سے کچرا اٹھا کر شہر سے بار منتقل کریگی اور وارڈ ناظمین علاقوں میں ترقیاتی سیکمیں نہیں دے سکیں گے ۔اس کرپشن کی سازش جب وارڈ ناظمین کے سامنے بے نقاب ہوئی تو انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔ جس میں تمام ناظمین کو اس سازش بارے آگاہ کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام وارڈ ناظمین کے اکاؤنٹس میں منظور شدہ فنڈ اے ڈی بلدیات منتقل کریگا ۔ٹی ایم اے صفائی کا عملہ جو چار سو اہلکاروں پر مشتمل ہے وہ تمام عملہ وارڈ ناظمین کے حوالے کریگا ۔ وارڈ ناظمین اپنے علاقوں میں ان اہلکاروں کے ذریعے صفائی کرائے گا ۔ تمام کچرا مقررہ کردہ پوائنٹس پر اکٹھا کریں گے ۔ اگر علاقوں میں صفائی نہ ہوئی تو اسکی ذمہ داری ہماری ہوگی ۔ یہ وارڈ ناظمین کی صوابدید ہوگی کہ صفائی کیلئے کتنا فنڈ مختص کرتے ہیں اور ترقیاتی سیکموں کیلئے کتنا فنڈ مختص کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ طور پر تمام کرپشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے اور اسکا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر