لیگی حکومت نے پورے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے‘ ایم پی اے قاضی عدنان فرید
احمدپورشرقیہ (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن محمداسلم چوہدری کی رہائش گاہ پر دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر ایم پی اے ن لیگ قاضی عدنان فرید ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عثمان رشید،وائس چیئرمین میاں مزمل ندیم،(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کونسلرز رانا محمدشاہد رفیق، مجتبیٰ احمدقریشی،سیدنذرشاہ، طاہرقائم خانی ،محمدقاسم سیال،مختیاراحمدبھٹی،جام حنیف کھور،لالہ محمداسلم قریشی، محمداسلم چوہدری ،محمداکرم چوہدری، چوہدری محمدسعیدگوشی،محمدطارق لاشاری، چوہدری خورشید احمد سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی ، ظہرانے کے موقع پر ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی وجہ سے سی پیک منصوبہ کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے، میاں برادران نے جنوبی پنجاب میں جس قدرترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اس کی مثال سابقہ حکومتوں سے نہیں مل سکتی۔