شبقدر ،مہمند پریس کلب میں اندھیر نگری ،لاکھوں روپے خرد برد

شبقدر ،مہمند پریس کلب میں اندھیر نگری ،لاکھوں روپے خرد برد

شبقدر (نمائندہ خصوصی )مہمند پریس کلب میں لاکھوں روپے کا خورد برد، پریس کلب پر مخصوص بلیک میلر صحافیوں کا قبضہ ہے، انٹر میڈیا اور انٹر نیوز کی جانب سے دیا جانے والا لاکھوں روپے کا سامان غائب۔ مرکزی مومند پریس کلب میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں صحافیوں کا بیان۔اس سلسلے میں مرکزی مومندپریس میں ایک اجلاس صدر گل محمد مومند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں روزنامہ آج میں گزشتہ روز شایع ہونے والی خبر پر شدید غم وغصے کا اظہارکیاگیا اوربلیک میلر صحافیوں سمیت مذکورہ اخبار کی شدید مذمت کی گئی جس میں سینئر صحافیوں کو نام نہاد کہا گیا تھا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مہمند پریس کلب پر گزشتہ دس سالوں سے صحافی نما بلیک میلروں کا قبضہ ہے جنہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ سے حاصل ہونے والے ماہانہ گرانٹ ہڑپ کرلیا ہے جبکہ انٹر نیوز اور انٹر میڈیا کی جانب سے لاکھوں روپے کے کمپیوٹر ، کیمرے ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ اور ریکارڈر دیے گئے تھے جنہیں غائب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پریس کلب پر دس سال سے ایک مخصوص ٹولے کا قبضہ ہے جو سرکا ری اداروں کو بلیک میل کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا اور پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ مہمند پریس کلب کو قبضہ مافیا سے آزاد کرایا جائے اور ہڑپ شدہ روپے اور سامان واپس دلایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر