پانامہ لیکس‘ وزیر اعظم ہمیشہ کیلئے نااہل ہوجائیں گے‘ طاہر انور واہلہ

پانامہ لیکس‘ وزیر اعظم ہمیشہ کیلئے نااہل ہوجائیں گے‘ طاہر انور واہلہ

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار) پا کستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نا ئب صدر چودھری طاہر انور واہلہ نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو عدالتی سزا سے بچا نے کیلئے ناکام کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ان (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کی یہ کو ششیں با رآور ثابت نہیں ہو نگی اور وزیر اعظم نو ا ز شریف ہمیشہ کیلئے نا اہل ہو جائیں گے چیئرمین عمران خان نے تہیہ کررکھا ہے کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرکے دم لیں گے وہ گزشتہ روز اپنے آفس عوامی خد مت مرکز میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر مہر شبیر سیال ، چیئرمین لیاقت علی ، اکرم شاہ ، عبداللہ چودھری ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر