نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے کم بولی پر دیئے گئے ،گوہر علی

نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے کم بولی پر دیئے گئے ،گوہر علی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر ٹھیکہ دار گوہرعلی نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے 54%بیلو تک دے دئیے گئے ہیں جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا اور اسی بچت سے مزید ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے یہ ٹھیکہ جات احتساب بیورو انٹی کرپشن اور ایف آئی اے کی نگرانی میں کرائی جائیں تاکہ یہ ٹھیکہ جات منسوخ نہ کرائیں جائیں اور جن ٹھیکہ داروں نے جو ٹھیکہ جات حاصل کئے ہیں ان ہی ٹھیکہ داروں کے ذریعے وہ منصوبے مکمل کئے جائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر اختیار ولی خان، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما محمدولید اختر، کنٹریکٹر رہنما فاروق زمان اور نبی امین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نوشہرہ میں تحصیل نوشہرہ کے مختلف علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈرز 54% بیلو تک پہنچ گئے جو انتہائی خوش آئند بات ہے کیونکہ 54فیصد بیلوکی وجہ سے مزید ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کئے جاسکیں گے اور زیادہ سے زیادہ کام ہوسکے گا لیکن خدشہ ہے کہ یہ ٹینڈرز منسوخ نہ کئے جائیں اور جن ٹھیکہ داروں نے ٹھیکہ جات حاصل کئے ہیں ان کو ٹھیکے دے کر ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب بیورو، انٹی کرپشن اور ایف آئی اے خود ان ٹھیکہ جات کی نگرانی کریں تاکہ یہ ٹھیکے منسوخ نہ ہوں اور حکومتی پالیسی کے مطابق یہ ٹھیکے دئیے ہیں رولز ریگولیشن اور محکمہ بلدیات کے قوانین کے مطابق زیادہ سے زیادہ بیلو پر ٹھیکہ جات دئیے گئے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ 54فیصد بیلو کی بجائے 5.4%بیلو پر بل پاس نہ ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر