جماعت اسلامی ضلع مردان کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس

جماعت اسلامی ضلع مردان کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مردان (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع مردان کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع مردان مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان ہوا۔ اجلاس میں سال 2017کا منصوبہ پیش کیا گیا ۔ 2018انتخابات کے لئے بھر پور تیاری، انٹراپارٹی یوتھ الیکشن اور ضلعی کے سیاسی و سماجی شخصیات کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان اور ضلعی جنرل سیکرٹری عماد اکبرحسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے عام انتخابات جماعت اسلامی مردان میں سرپرائز نتائج دے گی۔ ضلع کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات رواں مہینے جماعت اسلامی کے قافلے کا حصہ بننے والے والے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع مردان کے ضلعی شوریٰ کااجلاس جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن میں ہوا۔اجلاس میں تمام زونل امرأ اور ناظمین شعبہ جات نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سال 2016میں جماعت اسلامی کے افرادی قوت میں 26فیصد اضافہ ہوا جبکہ ضلعی سطح پرخواتین نظم میں 100فیصد اضافہ ہواہے ۔ اجلاس میں 2018انتخابات کیلئے موثر منصوبہ بندی کی گئی ۔جس کے مطابق جماعت اسلامی کا تمام صوبائی حلقوں میں موثر ٹیم کے ساتھ عام انتخابات میں میدان میں اتر ے گی ۔ حالیہ یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں نوجوانوں کے جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں۔ تمام جماعتیں عوام کی خدمت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ صرف جماعت اسلامی اُمید کی کرن ہے ۔جماعت اسلامی کی قیادت بے باک اور دیانتدار ہے ۔ جسکی تائید سپریم کورٹ کے فاضل جج کا بیان ہے۔ ضلع ترجمان منظور الحق کے مطابق ضلع کی اہم سماجی وسیاسی شخصیات متعدد منتخب ناظمین وکونسلر ز ایک بڑے جلسے عام کے موقع پر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ شمولیتی پروگرام مردان کی سیاست کا رُخ بدل دے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر