مردان پریس کلب کے سابق صدر حاجی محمد شفیع کی وفات پر فاتحہ خوانی

مردان پریس کلب کے سابق صدر حاجی محمد شفیع کی وفات پر فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) مردان پریس کلب کے سابق صدر حاجی محمد شفیع کی وفات پر پریس کلب میں چھوتے روز بھی فاتحہ خوانی کی گئی اور تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا صحافیوں اپنے مرحوم ساتھی کے قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی مردان پریس کلب کا تعزیتی اجلاس پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر بخت محمد ،جنرل سیکرٹری محمد جمال ہوتی ،جائنٹ سیکرٹری یوسف خان ،فنانس سیکرٹری پرویزشاہین کے علاوہ سینئر صحافیوں مسرت عاصی ،لطف اللہ لطف ،ہدایت الرحمان ہوتی سمیت کثیرتعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا دریں اثناء پریس کلب میں چھوتے روز بھی تمام سرگرمیاں معطل رہیں اور مرحوم حاجی محمد شفیع کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں علمائے کرام نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا مانگی ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد،ایس پی انوسٹی گیشن شفیع اللہ گنڈاپور اور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی محمداسلام خصوصی طورپر شریک ہوئے اورمرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہاکہ حاجی محمد شفیع ایک نیک سیرت اور شفیق انسان تھے وہ ایک نڈراور بے باک صحافی تھے اوراپنے شعبے میں ممتا زحیثیت رکھتے تھے پریس کلب کی ترقی اورصحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ان کے حقوق کے لئے لڑتے رہے انہوں نے کہاکہ ان کی صحافتی خدمات تاابد یادرکھی جائیں گی دریں اثناء سابق صدر کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گی جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ پختونخوا ریڈیو مردان کے عملے کا ایک تعزیتی اجلاس سٹیشن منیجر شمس الحق یوسفزئی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں مردان کے سینئر صحافی اور پریس کلب کے سابق صدر حاجی محمد شفیع کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر مردان میں صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے حاجی شفیع مرحوم کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔