ہری پور ٹیلکام گرلز پبلک سکول سے ملازمین کو فارغ کرنے پر احتجاج

ہری پور ٹیلکام گرلز پبلک سکول سے ملازمین کو فارغ کرنے پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہریپور(نامہ نگار )ٹیلکام گرلز پبلک سکول سے کریکل سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر اساتذہ سراپا احتجاج بن کرطلبہ و طالبات سمیت سڑکوں پر نکل آئیں ٹی آئی پی روڈ تین گھنٹے تک ٹریفک کے لیے بند ،ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق ٹیلیکام گرلز سکول کی اساتذہ نے منگل کی صبح طالبات کے ہمراہ بیئریل کے مقام پراحتجاج کرتے ہوئے ٹی آئی پی روڈ بلاک کردی جو تین گھنٹے تک بلاک رہی اس موقع پر بوائز سکول کے بچے بھی احتجاج میں شریک ہوگئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکول کے کلریکل سٹاف میں شامل فیصل اور صابر کا سکول میں داخلہ بند کردیا گیا ہے وہ ہمارے ملازم ہیں جب تک ان کو سکول جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان نے موقع پر آکر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور پھر پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے ملاقات کر کے انھیں اساتذہ کے تحفظات سے اگاہ کیا پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں کنٹریکٹ پر ملازم تھے جن کے کنٹریکٹ جون میں ختم ہوچکے ہیں جن لوگوں نے کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے ا س میں بھی ان کے نام شامل نہیں علاوہ ازیں سکول میں فی میل کریکل سٹاف موجود ہے پھر بھی اگر یہ ثبوت پیش کریں کہ وہ ملازم ہیں تو ہم ان کو اندر جانے کی اجازت دے دیں گے اے سی نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا