پروفیسر خورشید روشن (حافظ قرآن) انتقال کرگئے

پروفیسر خورشید روشن (حافظ قرآن) انتقال کرگئے

تھانہ( نمائندہ پاکستان)(مرگ تہ بہ چرے وارخطا نہ شمہ د خپل مقصد نہ بہ پہ شا نہ شمہ )اس خوبصورت شعر کا معروف شاعر ادیب افسانہ نگار، انشائیہ نگار اور خوشنویس پروفیسر خوشید روشن (حافظ قرآن) طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان تھانہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالغفارشلمانی ، کے بھائی ،فضل وہاب کامل شلمانی کے چچا زاد بھائی ریاض الکریم شلمانی، توفیق الکریم شلمانی ، عبدالکریم شلمانی مظلوم، سکول ٹیچر مصطفےٰ شلمانی ، سکول ٹیچر فیاض الکریم شلمانی کے والد، شہباز محمد کے ماموں اور ارشد کریم شلمانی اور ایمل خان شلمانی کے چچا تھے۔ خورشید روشن ادبی حلقوں میں بابا کے نام سے مشہور تھے۔ ادبی حلقوں میں اُنہیں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ نماز جنازہ میں عزیز اقارب ،دوست واحباب اور شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی تھانہ ڈھنڈہ میں ادا کی جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر