سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات نہیں دینا چاہتی ، خرم شیرزمان

سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات نہیں دینا چاہتی ، خرم شیرزمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے میری قرار داد کو اسمبلی میں لانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ رینجرز کی وجہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ سندھ حکومت نہ پولیس کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی رینجرز کو اختیارات دینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے رویہ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ رینجرز کو جلد پورے سندھ کے لیے ایک سال کے لیے اختیارات دیئے جائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر