پریزیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کے الیکٹرک کی کامیابی

پریزیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کے الیکٹرک کی کامیابی

کراچی(پ ر) پاکستان پریمیئر لیگ چیمپئن کے الیکٹرک نے کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے این بی پی پریزیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں اعصاب شکن معرکے کے بعد پی آئی اے کو شکست دیدی۔18جنوری کو کھیلے جانے والے میچ میں کے الیکٹرک کی ٹیم نے پی آئی اے کو دوکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں میچ 0-0سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں پی آئی اے نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی تاہم 76ویں منٹ میں کے الیکٹرک کے کھلاڑی کلیم اللہ نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔میچ کا فیصلہ کن گول کے الیکٹرک فٹبال ٹیم کے کپتان محمد رسول نے 91ویں منٹ میں اسکور کیا اور کے الیکٹرک کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرادیا۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ادارے کو اپنی ٹیم پر بے حد فخر ہے اورٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہمیں امیدہے کہ پاکستان پریمیئر لیگ چیمپئن آئندہ میچوں میں بھی جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر