پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے مسائل پر توجہ دے ،مولابخش چانڈیو

پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے مسائل پر توجہ دے ،مولابخش چانڈیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والوں کو سندھ سے زیادہ خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل پر دھیان دینا چاہئے،خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی کتابیں کباڑ کے داموں بک رہی ہیں۔بدھ کو اپنے بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ بہترین گورننس کے دعوے کرنے والے سرکاری کتاب طلبا تک نہیں پہنچا سکتے ۔کے پی کے کی حالت گذشتہ دور سے بھی زیادہ خراب ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ نان ایشوز کی سیاست کی ہے ۔تحریک انصاف کے باقی رہنما بھی عوام کو نان ایشوز میں الجھانے کی ناکام کوششیں کرتے رہتے ہیں۔مو لا بخش چا نڈیو نے کہاکہ رینجرز اختیارات کا معاملہ تکراری ہے ہی نہیں۔سندھ حکومت نے ہمیشہ صوبے کی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کامیابیوں کو سراہا ہے۔ہر بار کی طرح اس بار بھی رینجرز اختیارات کا معاملہ بخوبی حل ہوجائیگا جبکہ نان ایشوز کی سیاست کرنے والوں کو سخت مایوسی ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر