سام سنگ نے ایک اور اسمارٹ حب کا افتتاح کردیا

سام سنگ نے ایک اور اسمارٹ حب کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سام سنگ نے پاکستان میں اپنے سروس نیٹ ورکنگ میں توسیع کرتے ہوئے اسلام آباد میں ایک اور سروس سینٹر کا افتتاح کردیا ہے ۔ صارفین کو اعلیٰ و معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد میں یہ سروس سینٹر پلازہ نمبر13،ولایت کمپلیکس،فیز سیون بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں قائم کیا گیا ہے ۔جدید ترین آلات و سہولیات سے لیس یہ سروس سینٹر صارفین کو سام سنگ مصنوعات کی بہترین ریپئرنگ اور سروس کی سہولت فراہم کرے گا،اس جدید ترین سروس سینٹر کا افتتاح گزشتہ روز ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران کیا گیا ۔اس سروس سینٹر میں سام سنگ اسمارٹ فونز کے صارفین ایک چھت تلے مکمل خدمات بشمول ریپئرنگ،مرمت اور پارٹس کی تبدیلی وغیرہ کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر J.H.LEEکا کہنا تھا کہ سام سنگ بعد از فروخت خدمات کو ہمیشہ سے ترجیح دیتا ہے اور ہمارا یقین ہے کہ صارفین کو مصنوعات کی بعد از فروخت معیاری خدمات کی فراہمی سے انکا سام سنگ پر اعتماد اور زیادہ پختہ ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سام سنگ ہمیشہ سے کوشاں ہے اور اس کیلئے ہماری کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔سام سنگ پاکستان میں اپنے سروس سینٹر نیٹ ورک کی توسیع کیلئے مزید سہولیاتی مراکز قائم کرے گا کیونکہ پاکستان میں سام سنگ کے صارفین میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،صارفین ان سروس سینٹرز سے تمام اقسام کی سروسز بشمول ریپئرنگ،مرمت اور اسمارٹ فونز کے پارٹس کی تبدیلی کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر