حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،فردوس نقوی

حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،فردوس نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لئے غریب عوام کو جوس کی طرح نچوڑ رہے ہیں۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں نے قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کو نئے سال کا حکومتی تحفہ دیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ نرسری میں ضلع غربی اور ضلع وسطی کے وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امیر لوگوں پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتی اور عام شہریوں کو اس قسم کی مہنگائی کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔ نواز حکومت کا ایجنڈا ہی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا ہے۔ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی طرف توجہ دے۔ اس ملک کی غریب عوام اب ان کرپٹ حکمرانوں کی عیاشیوں کو بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتی۔ فردوس نقوی نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس سے بجٹ میں خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑھ رہا ہے۔